ہ*ملک بھر میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 46فیصدکی نموریکارڈ

ہفتہ 25 مارچ 2023 18:05

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) ملک بھر میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر46فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرفروری 2023 تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر514.84 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 46 فیصدکم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر353.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق فروری میں دالوں کی درآمدات پر61.86 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوجنوری میں 32.83 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 30.67 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2022 میں دالوں کی درآمدات کا حجم 512.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں