پنجاب بھر میں ایک کروڑ 58لاکھ گھرانوں میں مفت آٹا کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان محکمہ خوراک

ہفتہ 25 مارچ 2023 18:05

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2023ء) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ایک کروڑ 58لاکھ گھرانوں میں مفت آٹا کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے تحت جمعہ کی سہ پہر تک 54لاکھ گھرانوں کو آٹا کے بیگ فراہم کئے جا چکے ہیں۔ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق حکومت کی ہدایت پر تمام اضلاع کی انتظامیہ نے مفت آٹا کی تقسیم کے لیے جامع انتظامات کئے ہیں۔

اس سلسلہ میں پہلے ایک دو یوم انتظامی پیچیدگیوں کی اطلاعات کے بعد تمام متعلقہ اداروں نے ان پر قابو پا لیا۔جس کے بعد پوری عوامی خدمت کے اس عمل کو سہل اور شفاف بنا دیا گیا ہے اورضلعی انتظامیہ کے مثر اقدامات کی بنا پر لمبی قطاروں میں خاطر خواہ حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں شادی گھروں اور مارکیوں میں عوام کو بٹھا کر با عزت طریقے سے آٹے کی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ خوراک نے مزید بتایا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف خبروں کی چھان بین بھی کی گئی ہے اور ان میں سے اکثر من گھڑت اور جھوٹی پائی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کے تمام ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں دن رات محنت سے کام کر رہے ہیں۔ یہ پنجاب کی تاریخ کا عوام الناس تک اشیا خوردونوش پہچانے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور افسران ستائش کے مستحق ہیں

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں