}سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے رزلٹ کارڈ 31 مارچ تک بچوں کو دیئے جائیں گے

اتوار 26 مارچ 2023 18:50

،جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سرکاری سکولز میں سالانہ نتائج کی تقریبات رکھنے کیلئے سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ بھجوا دیا۔ سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے رزلٹ کارڈ 31 مارچ تک بچوں کو دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

سکول سطح پر نتائج کا اعلان کرنے کیلئے تقریبات کرنے کی ہدایت کردی گئی جس میں بچوں کے ساتھ ان کے والدین کو بھی بلایا جائے گا۔ محکمہ تعلیم حکام کو ضلعی، تحصیل اور مرکز سطح پر تقریبات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم افسران کو کم از کم ایک ایک ایونٹ میں خود بھی شرکت کرنے کا بھی پابند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں