hسر سیّد احمد خاں کی125ویں برسی 27مارچ کو منائی جائے گی

اتوار 26 مارچ 2023 18:50

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2023ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنما سر سیّد احمد خاں کی125ویں برسی 27مارچ کو منائی جائے گی مسلم نشاة ثانیہ کے علمبردار سر سیّد احمد خاں1817ء میں دہلی میں پیدا ہوئے وہ انیسویں صدی کے ایک عظیم رہبر تھے انہوں نے ہندوستانی مسلمانوں کوباعزت قوم بنانے کیلئے سخت جدوجہد کی سر سیّد احمد خاں کی پوری زندگی قوم کی خدمت کرتے گزری وہ ایک بلند پایہ مفکر،مصنف اور جلیل القد رہنما تھے۔

(جاری ہے)

سر سیّد احمد خاں نے اپنی ادبی تخلیقات سے مسلمانان ہند میںایک عظیم انقلاب برپا کیا اسی وجہ سے علی گڑھ تحریک کی بنیاد پڑی۔سر سیّد احمد خاں نے ادبی خدمات کیلئی1857ء میں محمڈن اینگلو اورینٹل کالج کی بنیاد رکھی جسی1920ء میں یونیورسٹی کا درجہ ملا اور آج اسے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی حیثیت سے عالمی شہرت حاصل ہے۔سر سیّد ایک بلند پایہ مبلغ تھے انہوں نے انہوں نے قرآن پاک کی تفسیر لکھی لیکن اسے پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکے۔سر سیّد احمد خاںکا قوم پر اتنا بڑا احسان ہے کہ بر صغیر کے مسلمانوں میںآج جو تعلیم عام نظر آتی ہے اس کی داغ بیل سر سیّد احمد خاں نے ڈالی۔محسن قوم و ملت سر سیّد احمد خاں 27مارچ 1898ء کو علی گڑھ میں انتقال کر گئے تھے انہیں وہیں پر دفن کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں