مظفر گڑھ میں 13سالہ بچے سے بدفعلی اور مزاحمت پر گولی مارنے کیخلاف توجہ دلا نوٹس جمع

پیر 31 اگست 2020 13:22

مظفر گڑھ میں 13سالہ بچے سے بدفعلی اور مزاحمت پر گولی مارنے کیخلاف توجہ دلا نوٹس جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2020ء) جتوئی مظفر گڑھ کے علاقہ میں 13سالہ بچے سے بدفعلی اور مزاحمت پر اسے گولی مارنے کے خلاف توجہ دلا نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائے گئی توجہ دلائو نوٹس کے متن میں کہا گیاہے کہ جتوئی مظفر گڑھ کے علاقہ میں ملزمان زین العابدین کو مچھلی کھلانے کے بہانے جنگل میں لے گئے اور بدفعلی کی ،مزاحمت پرملزمان نے زین العابدین کو گولی مار دی جو اس کی پشت سے آر پار ہو گئی۔ ایوان کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور اب کی کارروائی سے آگاہ کیا جائے ۔

جتوئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں