مظفر گڑھ، گائے چوری کرنے پر اہل علاقہ نے چور کو درخت سے باندھ دیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

ہفتہ 19 دسمبر 2020 11:30

جتوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2020ء) مظفرگڑھ میں مبینہ گائے چور کو پکڑ کر اہل علاقہ نے درخت سے باندھ دیا اور تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تحصیل جتوئی کے علاقے کلروالی میں اہل علاقہ نے مبینہ گائے چوری کرتے ہوئے ایک شخص کو پکڑ لیا۔اہل علاقہ نے مبینہ چور کو پکڑ کر درخت سے باندھا اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد اور مبینہ چور کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جتوئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں