حکومت پنجاب نے زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت

ہفتہ 17 مارچ 2018 18:30

جھنگ۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) حکومت پنجاب نے زرعی شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ، زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا محکمہ زراعت کے افسران کسان بھائیوں کو زرعی شعبہ میں جدت بارے بھرپور آگاہ کریں ۔یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس بینش فاطمہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں بیالوجیکل کنٹرول لیب اور مختلف سیکشنزکے تفصیلی دورہ کے دوران کہی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر محمود ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے محکمہ زراعت کے افسران اورعملہ کو ہدایات دیں کہ وہ عام کسان اور چھوٹے کاشتکاروں کو ٹیکنیکل سپورٹ اورسہولیات فراہم کرکے ان کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی لائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ زرعی شعبے میں حکومتی ترجیحات واضح ہیں، اس سلسلہ میں مقررہ اہداف کے حصول میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوںنے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی تمام تر توجہ چھوٹے کسانوں کی ترقی و فلاح پر مرکوز ہے تاہم کاردکردگی نہ دکھانے والے زراعت افسران جوابدہ ہونگے۔ایڈیشنل سیکرٹری نے مزید کہا کہ کپاس کے تصدیق شدہ بیج کی یکم اپریل سے قبل فروخت نہ کرنے کے حوالہ سے ڈیلروں سے میٹنگ کریں، اس ضمن میں غیر تصدیق شدہ اور کھلے بیج کی فروخت کرنے والوں ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے ایڈیشنل سیکرٹری کو کاشتکاروں کی رجسٹریشن ، کسان کارڈکیلئے جاری اقدامات اور زرعی پالیسیو ں پر ٹارگٹس کے حصول کے بار ے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں