حکومت شعبہ زراعت کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

منگل اپریل 00:02

جھنگ۔2 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2018ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سجاد حسین نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ زراعت کو زیادہ سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے لہٰذا کسانوں اور کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ۔ وہ کمیٹی روم میں محکمہ زراعت کی جانب سے منعقدہ ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں محکمہ زراعت ، محکمہ انہار،لائیو سٹاک،فیسکو،واٹر مینجمنٹ ،سیڈ کارپوریشن بنکوں کے افسران ، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندوںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فصل ربیع و خریف کے کاشت کے ٹارگٹ کا جائزہ، بیجوں اور کھاد کی فراہمی میں درپیش مسائل،گنے کے کاشتکاروں کی واجب الادا رقوم،نہری پانی کی فراہمی ، زرعی قرضہ جات کے حصول میں مشکلات ،حیوانات کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم، پانی کے کھالوں کو پختہ کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول،شجر کاری ،تجزیہ زمین و پانی کے علاوہ دیگر زراعت سے متعلقہ دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔اے ڈی سی ریونیونے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں اور کسانوں کی رہنمائی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کی فراہمی بارے بھرپور آگاہی دیں۔

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments