جھنگ ،شوگر کرشنگ سیزن ، غیر قانونی کنڈا جات کے خلاف آپریشن جاری

پیر دسمبر 15:41

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کی ہدایت پر شوگر کرشنگ سیزن کے حوالے سے غیر قانونی کنڈا جات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال راشد چوہدری نے کچا پکا روڑ پر مختلف کنڈاجات کو چیک کیا اور کہا کہ غیر قانونی کنڈا جات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپوں کو چیک کرتے ہوئے غیر معیاری پیمانے استعمال کرنے پر پندرہ ہزار روپے جرمانے کئے اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر کئی دوکانداروں کو دس ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی کو ریلیف دینے کیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ پٹرول پمپ مالکان اور دوکاندار حضرات کو غیر معیاری پیمانے ، باٹ اور اوزان ہرگز استعمال نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments