گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں باردانہ کی تقسیم 29اپریل سے شروع ہو گی،مئی کے آغاز سے گندم کی خریداری شروع کر کے کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا،40لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ہدف کے حصول تک فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں خریداری مہم جاری رکھی جائے گی،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ فیصل آباد ریجن

جمعرات اپریل 14:42

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) گندم کی خریداری مہم کے سلسلہ میں باردانہ کی تقسیم 29اپریل سے شروع ہو گی جبکہ مئی کے آغاز سے گندم کی خریداری شروع کر کے کاشتکاروں سے ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا اور 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کے ہدف کے حصول تک فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں خریداری مہم جاری رکھی جائے گی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ فیصل آباد ریجن خالد جاوید گورایہ نے جمعرات کے روز اے پی پی کو بتایاکہ گندم خریداری کیلئے باردانہ کی تقسیم منصفانہ ، شفاف اور میرٹ پر ہوگی جس میں کسی کسان کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائیگی جبکہ چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر باردانہ فراہم کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اور خریداری مراکز پر ان کی مشکلات اور مسائل کے فوری ازالہ کیلئے تمام اقدامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمارا مقصد کسانوں اور کاشتکاروں کیلئے آسانیاں پید ا کرنا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنی گندم فروخت کر سکیں جس کیلئے ہم تمام وسائل بر وئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کر ر ہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ گندم خریداری مہم میں حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے کسانوں کے مالی استحکام کیلئے کسان دوست اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ اس ضمن میں کسانوںکی سہولت کیلئے خریداری مراکز پر کاشتکار نمائندگان بھی موجود ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ شفافیت اور میرٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے گندم خریداری کے تمام مراحل مکمل کئے جائینگے ۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں اور بہتراقدامات کی بنا پر ہی چھوٹے کاشت کاروں کی شکایات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ خوراک کے ڈسڑکٹ فوڈ کنٹرولرز اور دیگر ماتحت عملہ کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے گندم خریداری مراکز کا معائنہ اور کاشتکاروں کے مسائل سن کر ان کا فوری ازالہ کریں۔

انہوںنے کہاکہ کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا اور گندم کا مقررہ ہدف مئو ثر حکمت عملی کے تحت حاصل کیا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی سرکاری خریداری کے عمل میں کسی قسم کی بد عنوانی اور بے قاعدگی کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ اس سلسلہ میں جانچ پڑتال کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی ہمہ وقت سرگرم عمل رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولیات اورحقوق کا ہرممکن خیال ر کھا جائے گا تاکہ انہیں معمولی سی بھی شکایت پیدا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ گندم خریداری مہم کے بارے میں معلومات،رہنمائی یا شکایت کی صورت میں حکومت پنجاب کے ٹال فری نمبرز0800-13505اور 0800-60606پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments