ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور ڈی پی او محمد حسن رضا خان کا شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

جمعہ 10 جنوری 2020 16:39

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کا شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔ انہوںنے سبزیات و فروٹس کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ اشیائے کی قلت اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔منڈی میں سبزیات و فروٹس کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ناجائز منافع خوری کرنے کی کسی کو ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منڈیوں میں لائی جانے والی اشیاء کی نیلامی و نگرانی کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام تک سبزیات و فروٹس کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر کی منڈیوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی کیلئے اعلیٰ نظم و نسق برقرار کھا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے اپنی نگرانی میں مختلف سٹالز پر بولی بھی کروائی اور موقع پر احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں