جھنگ، پنجاب حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے،ڈی ڈی زراعت (توسیع)

بدھ جنوری 20:51

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) محکمہ زراعت توسیع اور اقوام متحدہ کے ادارہ براے خوراک وزراعت کے فارمر فیلڈ سکول پروجیکٹ کے سلسلے میں ٹیکنکل سپورٹ گروپ کے اشتراک کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہواجس میں یو این کے وفد سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر توسیع اختر حسین، پروجیکٹ کوارڈینیٹرایف اے او ، چیئرمین ضلعی بیت المال کمیٹی عثمان قدیر چیمہ ،کوارڈینٹر پی ڈی ایم اے عبدالخالق سعید چشتی، ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، سوشل ویلفیئر آفیسر اسد سرفراز کھوکھر، ساجد علی چدھڑ، کنسرن سے خانزادہ ، ایل پی پی سے رئیس علوی ،سول سوسائٹی سے مہر ریاض نول کے علاوہ دیگر محکمہ جات ریسکیو 1122، فشریز، سول ڈیفنس، فوڈ, پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور اریگیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اختر حسین نے یوکے ایڈ کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے تاکہ شعبہ زراعت میں وسعت پیدا ہو۔ زرعی شعبہ سے وابستہ اداروں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ ہمارا کسان خوشحال ہوگا تو ملکی معیشت بہتر ہوگی۔انہوںنے مزید بتایا کہ محکمہ زراعت جھنگ کے 7 سیلاب متاثرہ یونین کونسلوں کے علاوہ 70 دیہاتوں میں مرد و خواتین غریب کسانوں کی فلاح کے لیے کام کررہا ہے جس میں خوراک و زراعت کی بہترین پیداوار کے کیلیے جدید زرعی ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جارہا ہے۔تقریب میں دیگر شرکاء نے بھی جاری زرعی منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments