ٹڈی دل کے ممکنہ حملہ سے مئوثر طریقے سے نمٹنے کیلئے گائوں کی سطح پر لوکسٹ کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 10 جون 2020 19:33

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2020ء) :پٹی کمشنرجھنگ محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹڈی دل کے ممکنہ حملہ سے مئوثر طریقے سے نمنٹنے کیلئے گائوں کی سطح پر لوکسٹ کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری محسن عالم نے ٹڈی دل کے ممکنہ حملہ سے مئوثر طریقے سے نمٹنے کیلئے گائوں کی سطح پر لوکسٹ کنٹرول کمیٹی کے ارکین سے آگاہی سیمینار کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسسٹنٹ ،نمبردار، پٹواری ، کسانوں کے نمائندے کمیٹیوں میں شامل کئے گئے ہیںجبکہ محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام گائوں کی سطح پر بنائی گئی کمیٹیوں کی تربیتی ورکشاپ منعقد کروائی جا رہی ہیں جن کا مقصد کمیٹی ممبران کو ٹڈی دل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ کمیٹی کے تمام ممبران کے موبائل فونز میں لوکسٹ اینڈ اینڈرائیڈ اپیلی کیشن انسٹال کروائی جائے گی جس کے ذریعے وہ ٹڈی دل کے حملے کی صورت میں بروقت اطلاع دینے کے پابندہونگے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں