ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کا تحصیل اٹھارہ ہزاری میںسیلاب سے متاثرہ علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، فلڈ ریلیف کیمپ میں سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا

منگل 1 ستمبر 2020 23:05

جھنگ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اختر حسین نے منگل کے روز تحصیل اٹھارہ ہزاری میںسیلاب سے متاثرہ علاقوں اور فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوںنے فلڈ ریلیف کیمپ میں سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے محکمہ کی ٹیموں کی موجودگی کو چیک کیا اور کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرہونے والے علاقوں میں ریلیف کیمپس اور امدادی کاروائیاںکی جا رہی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیںلہٰذا اس حوالہ سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے اپنے دورہ کے دوران مقامی لوگوں سے سیلابی صورتحال بارے گفتگو بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں