ڈپٹی کمشنر محمدطاہروٹو کی محکمہ زراعت توسیع کوفصلوں کی باقیات نہ جلانے بارے آگاہی مہم جاری رکھنے کی ہدایت

جمعرات 17 ستمبر 2020 18:45

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمدطاہروٹونے محکمہ زراعت توسیع کے افسران کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلانے کے بارے میں وسیع آگاہی مہم جاری رکھیں اورانہیں حکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144کے نفاذ کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ خلاف ورزی نہ ہونے پائے۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے تحت بھٹے لگانے کے عمل کو پروان چڑھائیں اس سلسلے میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشنز سے رابطہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سموگ کی روک تھام کے لئے آگاہی لیکچرز کا اہتمام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری مہم کو تیز کرکے مطلوبہ اہداف جلد حاصل کرنے کی تاکید کی اور فیکڑیوں وکارخانوں کے بوائلر سے اٹھنے والے دھواں کی روک تھام کے لئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ممکنہ سموگ کے مضر صحت اثرات کے دوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کے بارے میں آگاہی کے لئے بھی اقدامات کریں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے سموگ سے بچائو کے حوالہ سے بریفنگ بھی دی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں