جھنگ،ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرضلع بھرمیں ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات

دھان کی فصل کے کاشتکاروں اور کسانوں سمیت شہریوںکو احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میںآگاہی

ہفتہ 3 اکتوبر 2020 17:04

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پرضلع بھرمیں ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں دھان کی فصل کے کاشتکاروں اور کسانوں سمیت شہریوںکو احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میںآگاہ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے محکمہ زراعت (توسیع) کے دفتر سے انسداد سموگ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین نے کی جبکہ محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور عملہ بھی واک میں شریک تھے۔

آگاہی واک میں محکمہ زراعت کے افسران اور عملہ نے بینرز اور پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے جن پر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور فصلوں کی باقیات نہ جلانے بارے تحریریں درج تھیں۔

(جاری ہے)

واک کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اختر حسین نیسموگ کی روک تھام کے لئے بھرپور آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہری ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے اپنا معاشرتی کردار ادا کریں ۔

احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے ہی ہم سموگ کے خطرات سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھان کے مڈھوں /پرالی/باقیات کو آگ لگانے پر حکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144کے نفاذ کر دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں دھان کے کاشتکاروں اور کسانوں کو قبل از وقت بذریعہ نوٹس آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری مہم کو تیز کرنے کی بھی تاکید کی۔مزید برآں محکمہ زراعت توسیع کے افسران و عملہ نے شہریوں میں ممکنہ سموگ کے خطرات کے بچنے اور احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میںپمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں