حکومت نے پولیو جیسی موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، نادر چٹھہ

پیر 16 فروری 2015 15:57

جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروی 2015ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو جیسی موذی مرض کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے انسداد پولیو مہم کاسلسلہ جاری ہے لہٰذا محکمہ صحت کے حکام دیگر محکموں کے تعاون سے حالیہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں۔یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر16تا 18فروری(تین روزہ) انسدادپولیو مہم کا آغاز کر تے ہوئے جاری کیں۔

اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار علی،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال اور دیگر ڈاکٹرز اور ماتحت عملہ بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے افسران کی طرف سے بتایا کہ انسدادپولیو مہم کے حوالہ سے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور اس مہم کو محکمہ صحت پورے قومی جذبہ کے ساتھ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے ۔

ڈی سی اونادر چٹھہ نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور دیگر عملہ بھرپور قومی جذبہ کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ''صحت مند پنجاب''کے ویژن کی روشنی میں ہر فرد کو صحت کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچانا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اورحالیہ تین روزہ انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر تعینات عملہ کو ضلعی انتظامیہ و پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کی بھرپور سپورٹ اور معاونت حاصل رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں