گندم خریداری مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہوگئی

کسان باردانہ کے حصول میں مارے مارے پھر رہے ہیں‘ ڈی سی اور مقامی ایم پی ایز کی اجارہ داری قائم‘ وزیراعلیٰ سے کرپٹ مافیا کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

پیر 27 اپریل 2015 13:45

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی کسانوں سے گندم خریداری مہم شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ہوگئی ہے جبکہ خوراک کے کرپٹ مافیا نے غریب کسانوں کو باردانہ فرہام کرنے کی بجائے مڈل مین کو دینا شروع کردیا ہے۔ جھنگ محکمہ فوڈ کا ذیلی آفس منڈی شاہ جیونہ کے کرپٹ مافیا اور آڑھتیوں کے گٹھ جوڑ سے کسان اپنی گندم محکمہ خوراک کو فروخت نہیں کر سکے اور اونے پونے داموں آڑھتیوں کو دینے پر مجبور ہیں۔

بعض کسانوں کی گندم کھلے آسمان تلے گل سڑ رہی ہے کیونکہ محکمہ خوراک کے اہلکار باردانہ کی فراہمی میں مسائل پیدا کررہے ہیں۔ منڈی شاہ جیونہ‘ جھنگ کے دیگر خریداری پوائنٹ پر کرپشن جاری ہے اور کسان مایوس ہوکر گھر بیٹھ گئے ہیں۔ فوڈ اہلکاروں نے کسانون کو کہہ دیا ہے کہ ڈی سی جھنگ نے گندم خریداری مہم روک دی ہے اور پٹواریوں کی سفارش پر باردانہ فراہم کیا جائے گا جو کہ کرپشن کا بڑا ذریعہ ہے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

27اپریل۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے منڈی شاہ جیونہ کے چھوٹے کسان عباس‘ ظفر‘ فیصل‘ احسان وغیرہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب منڈی شاہ جیونہ میں محکمہ خوراک کے کرپٹ عملہ کے خلاف کارروائی کریں۔ پٹواری ازم کا خاتمہ کیا جائے اور چھوٹے کسانوں سے گندم خریداری یقینی بنائی جائے محکمہ کے اہلکار مقامی ایم پی ایز کی ایما پر باردانہ دینے سے گریز کریں

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں