منڈی شاہ جیونہ میں کسانوں سے گندم کی خریداری کا اختیار ڈنگر ڈاکٹر کو دیدیا گیا

منگل 28 اپریل 2015 13:25

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)منڈی شاہ جیونہ میں کسانوں سے گندم کی خریداری کا اختیار ڈنگر ڈاکٹر کو دیدیا گیا ۔یہ اختیارات صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین اور سیکرٹری فوڈ کے احکامات کی وجہ سے عمل میں آیا ہے ۔محکمہ فوڈ چھوٹے کسانوں سے گندم کی خریداری میں ناکام ہوچکا ہے کسانوں کو نہ باردانہ مل رہا ہے اور نہ ان سے گندم خریدی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ فوڈ کے افسران آڑھتیوں سے مل کر یہ باردانہ آڑھتیوں کو ہی دے رہے ہیں اور چھوٹے کسانوں میں محکمہ خوراک کے افسران اور وزیروں سے تنگ آکر منڈی شاہ جیونہ میں شدید احتجاج کیا ہے ۔منڈی شاہ جیونہ فوڈ خریداری کے انچارج مہر تنویر نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء کو بتایا کہ ڈنگر ڈاکٹر کو انچارج بنانے کا فیصلہ لاہور میں ہوا ہے اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے کسانوں نے اس حوالے سے شدید احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے جو کسانوں کی بجائے آڑھتیوں کو بار دانہ دے رہے ہیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں