واپڈا ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کی رجسٹرڈ باڈی کے عہدیداروں کی حلف ِوفاداری کل ہو گی

پیر 7 ستمبر 2015 11:50

جھنگ ۔7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)واپڈا ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جھنگ کی رجسٹرڈ باڈی کے عہدیداروں کی تقریب حلف ِوفاداری کل محمد صادق قریشی ایس ڈی او سول لائن سب ڈویژن فیسکو جھنگ کے آفس میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں واپڈا ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جھنگ کے عہدیداران سے محمد صادق قریشی حلف لیں گے ۔ان خیالات کا اظہار واپڈا ریٹائرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جھنگ کے پریذیڈنٹ باؤ عبدالعزیز نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے ریٹا ئرڈ ملازمین محکمے کا سرمایہ ہیں ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں