دوا ساز فیکٹری پر چھاپہ، بھاری مقدار میں غیر معیار ی ادویات برآمد، فیکٹری سیل

جمعہ 9 دسمبر 2016 16:56

جھنگ۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2016ء)ڈسڑکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہربل ادویات تیاری کی آڑ میں غیر معیاری ایلو پیتھک(انگریزی) ادویات تیار کرنے والی غیر قانونی دوا ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں غیر معیار ی اور بغیر لائسنس ایلو پیتھک ادویات تیار کرنے کا سامان اور ادویات برآمد کرکے مذکورہ فیکٹری کو سیل کردیا، سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی سی او جھنگ کو اطلاع ملی کہ گوجرہ روڈ نزد سٹیلائٹ ٹائون سے ہربل ادویات بنانے والے فیکٹری مالک نے غیر قانونی طور پر بغیر لائسنس انگریزی ادویات بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس پر اے سی جھنگ شاہد عباس جوئیہ ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس او رڈرگ انسپکٹر پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے ڈی ایس پی سٹی کے ہمراہ مذکورہ دوا ساز فیکٹری پر چھاپہ مار ا تو وہاں ہربل کی بجائے ایلو پیتھک (انگریزی ) ادویات کی تیاری کا سلسلہ جاری تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیکٹری مالک موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں