جھنگ ‘ لولہے شاہ،واصوآستانہ،جھنگ سٹی اورلشاری قبرستان منشیات فروشوں اور نشئیوںکی محفوظ پناہ گاہ بن

بدھ 5 اپریل 2017 12:16

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) لولہے شاہ،واصوآستانہ،جھنگ سٹی اورلشاری قبرستان منشیات فروشوں اور نشئیوںکی محفوظ پناہ گاہ بن گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان قبرستانوں میں نشئیوں کے ڈیرے اوران کی یہاں پرسر گر میوں سے قبرستان کا تقدس مجروح ہو رہا ہے ،سب سے بڑے اور قدیم قبرستانوںمیں منشیات فروشوں اور نشئیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔منشیات فروش نشہ آور اشیاء فروخت کر نے کے بعد رفو چکر ہو جاتے ہیں جبکہ نشئیوں نے قبرستان ہی میں محفوظ ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔علاقوںکے مکینوں نے ڈی پی اوسے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبرستان کا تقدس پامال کر نے والے منشیات فروشوں اور نشیئوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں