علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس جھنگ کے زیر اہتمام مختلف مقابلہ جات 15جون کو ہونگے

منگل 13 جون 2017 23:46

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر نگہت شاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس جھنگ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے پرکیف نظاروں میں مقابلہ حسن قرات،نعت خوانی ،مضمون نویسی،خطاطی 15جون بروز جمعرات صبح نو بجے سے گیارہ بجے تک منعقد ہوگاعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کریں اور جو طلبا اس پروگرام میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ علاقائی ناظم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ سے آج 14جون تک 047-7631166-047-7625321 رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں