چناب کالج جھنگ نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آ باد کے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں اوور آل فرسٹ ،پری انجینئرنگ فرسٹ ، جنرل سائنس فرسٹ پوزیشن سمیت 4پوزیشنز حاصل کر لیں

منگل 12 ستمبر 2017 14:20

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2017ء) ضلع جھنگ کے سب سے بڑے نیم سرکاری تعلیمی ادارے چناب کالج جھنگ نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آ باد کے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو و کمپوزٹ کے سالانہ امتحان 2017ء میں ا و ور آل فرسٹ ،پری انجینئرنگ فرسٹ ، جنرل سائنس فرسٹ پوزیشن سمیت 4پوزیشنز حاصل کر کے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھا ہے ۔

منگل کے روز نتائج کے اعلان کے موقع پر کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے بتایا کہ چناب کالج جھنگ کے طالب علم عبدالباسط ولد محمد اکبر رول نمبر 229968 نے مجموعی طور پر 1054نمبروں کے ساتھ اوور آل پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ مذکورہ طالب علم عبدالباسط پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں بھی فرسٹ قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ چناب کالج جھنگ کی طالبہ وردہ ریاض دختر ریاض احمد رول نمبر 223554نے 1026نمبر لے کر پری انجینئرنگ گروپ طالبات میں دوسری اسی طرح چناب کالج کے طالب علم سید محمد باقر ولد سید حسین رضا رول نمبر 242579نے 1014نمبر لے کر جنرل سائنس گروپ بوائز میں پورے بورڈ میں فرسٹ پوزیشن کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ا س سلسلہ میں بورڈ کی جانب سے تقریب تقسیم انعامات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تمام پوزیشن ہولڈرز طلبا ء و طالبات میں میڈلز ، کیش پرائزز ، توصیفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔

مذکورہ پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ تھے جبکہ تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رائے حیدر علی سمیت بعض دیگر ارکان اسمبلی ، سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ، چیئر مین تعلیمی بورڈ فیصل آباد غلام محمد جھگڑ ، سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ظفر اقبال اور کئی دیگر حکام ، پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات ، ان کے والدین اور تعلیمی اداروں کے سربراہان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

تقریب کے دوران چناب کالج جھنگ کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات نے اپنی کامیابی کواپنی سخت محنت ، اپنے اساتذہ کی شبانہ روز جدو جہد اور والدین کی کاوشوں و تر بیت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوںنے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ انجینئر بننے سمیت اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کر کے ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں