اساتذہ محنت ، لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں،اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال

ہفتہ 12 جنوری 2019 16:42

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال راشد چوہدری نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ کااچانک معائنہ کیا۔ انہوںنے سکول میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ و دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ اساتذہ محنت ، لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور طالبعلموں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں جو کہ آنے والے نسل کے مستقبل کیلئے راہنمائی کا ذریعہ ہیں۔ انہوںنے سکول میں صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اسے مزید موثر اور فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں