جھنگ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جھنگ کیمپس میں گیارہویں سالانہ ڈگری شو اور نمائش کی تقریب کا انعقاد

پیر 16 ستمبر 2019 20:59

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جھنگ کیمپس میں گیارہویں سالانہ ڈگری شو اور نمائش کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا تھیں۔ ڈگری شو میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کی طالبات کے بنائے ہوئے فن پارے نمائش کے لئے رکھے گئے جن میں جیولری، ہوم ڈیکوریشن، بیڈ روم ڈیزائننگ، مختلف ڈریس اور ہاتھ سے بنائے گئے دیگر فن پارے رکھے جنہیں شہریوں نے دیکھا اور خوب سراہا۔

یونیورسٹی کی طالبات کا کہنا تھا کہ نمائش سے انہیں فائدہ ہوتا ہے ایک طرف تو انہیں ان کے بنائے گئے فن پاروں کی فروخت سے آمدن ہو جاتی ہے تو دوسری جانب صنعتکار ان کا کام دیکھ کر انہیں جاب آفر کرتے ہیں جس سے انہیں مستقل روزگار میسر آتا ہے۔

(جاری ہے)

مہمان بشریٰ مرزا نے بھی جھنگ کیمپس کی ڈائریکٹر ایڈمن مسز رمزا سکندر کے ہمراہ یونیورسٹی کی طالبات کے بنائے ہوئے فن پارے دیکھے اور نہ صرف طلباء نے فن بلکہ ان کی اساتذہ کرام کی صلاحیتوں کی بھی داد دی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی طالبات کے بنائے گئے فن پاروں کو بیرون ممالک متعارف کروانے اور فروخت کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر میں چین میں ہونے والے گرینڈ فنالے میں شرکت کے لئے جانے والی چودہ ممالک سے منتخب ہونے والی طالبات میںجھنگ کیمپس کی ہونہار طالبہ نمرہ بھی شامل ہیں جو جھنگ کیمپس کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں