لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کی طالبات کا کیمپس کے یونیورسٹی آف جھنگ سے الحاق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 18:06

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کی طالبات نے کیمپس کے یونیورسٹی آف جھنگ سے الحاق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا ۔ طالبات نے مطالبہ کیا کہ فیصلہ فوری واپس لیاجائے ۔ طالبات اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئیں۔ طالبات نے کہا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے ہڑتال جاری رکھیں گے ۔

احتجاج میں طالبات کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جھنگ کیمپس کو یونیورسٹی آف جھنگ کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔احتجاجی طالبات کا کہنا تھا کہ خواتین طالبات کے حقوق ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے جہاں چاہیں تعلیم حاصل کر سکیں ۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو ختم کرنا طالبات کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔تعلیمی وسماجی حلقوں نے بھی لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کو یونیورسٹی آف جھنگ میں ضم کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار سے اس فیصلہ پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں