جھنگ‘ پرائیویٹ سکولز اورکالجز کی مخصوص برانڈکی کتاب اور یونیفارم پروالدین پریشان

سکول مالکان نے اپنے منظورنظربرانڈکی کتابیںطلباء کوتھونپ دیںجن کی مالیت ہزاروں میں ہے

منگل 4 اپریل 2017 13:09

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء)نئے تعلیمی سال کے آغازسے قبل پرائیویٹ سکولزاورکالجزکے طلباء وطالبات اوروالدین مخصوص برانڈکی کتب اور یونیفارم کی فیسوںمیںآئے روزاضافہ کیساتھ ساتھ سکول مالکان نے اپنے منظورنظربرانڈکی کتابیںطلباء کوتھونپ دیں جن کی مالیت ہزاروں میںجبکہ وہی کتب مارکیٹ میںسستے داموںدستیاب ہے۔

(جاری ہے)

سکول کے مالکان نے پبلیشرزکی ملی بھگت اورکمیشن کے عوض اپنے سپنے سکولزمیں انکاسلیبیس لگوارکھاہے جوکہ سات ہزارروپے کامکمل نصاب ملتاہے،سات ہزارروپے سے لے کرپندرہ ہزارکی کتب صرف ایک طالب علم کے لئے والدین کوپریشان کررکھاہے۔سکولزکی ستم ظریفی یہ ہے کہ یونیفارمزبھی مخصوص سٹوروںمیںدستیاب ہیںجوکہ تین ہزاروپے سے سات ہزارروپے تک کے ملیںگے،عوامی حلقوںنے وزیراعلی پنجاب سمیت دیگراعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں