جھنگ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ محفوظ

طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوا، ترجمان پی اے ایف

منگل 2 مئی 2017 11:57

جھنگ کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ محفوظ
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2017ء) جھنگ کے قریب اٹھارہ ہزاری میں پاک فضائیہ کا میراج طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ منگل کو جھنگ کے قریب اٹھارہ ہزاری میں پاک فوج کا میراج طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی اے ایف نے کہا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوا تاہم زمین پر بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

حادثے کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جسے ریسکیو کرلیا گیا۔طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی مکان کے متاثر یا عام شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ترجمان فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے انکوائری بورڈ کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں