رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے دوران عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری

بدھ 24 مئی 2017 10:57

رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے دوران عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری
جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کے تحت صوبہ بھر میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کے دوران عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کڑی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ بے جا، بلا جواز مہنگائی اور ناجائز منافع خوری سے عوام کومحفوظ رکھنے کیلئے ذخیرہ اندوزی اور چور بازاری کرنے والے چھوٹے بڑے دکانداروں کے خلاف بلاامتیازسخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

یہ بات ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئر مین / ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے سستے رمضان بازاروں اوراوپن مارکیٹ کیلئے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کا از سر نو جائزہ لینے کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزریونیو، جنرل اور فنانس اینڈ پلاننگ،اسسٹنٹ کمشنرز،پرائس مجسٹریٹس،مارکیٹ کمیٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت،صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،ضلعی وتحصیل انجمن تاجران اورکریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران،انجمن قصاباں اور صارفین کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے انجمن تاجران اور صارفین کے باہمی صلاح مشورہ سے رمضان بازاروں اور عام مارکیٹوں میں اشیاء فروخت کرنے کیلئے نئے ریٹ مقرر کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں