پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ہفتہ 1 جولائی 2017 00:40

جھنگ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر علی حسنین نے کہا ہے کہ پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اپنی خدمات سے عوام کو مستفید کرتے رہیں گے اور عید الفطر تعطیلات کو قربان کر تے ہوئے شہریوں کو چوبیس گھنٹے سروس فراہم کی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوںنے ضلعی دفتر ریسکیو1122میں ریسکیوٹیم کی عید الفطر کی تین روزہ کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتائی انہوںنے بتایا کہ عید کے تین ایام کے دوران1354 کالزموصول ہوئیں جن میں 249ایمرجنسی جبکہ 1105 دیگر کالیں تھیں۔

ریسکیو 1122 نے 249 ایمرجنسی کالز پرعمل درآمد کرتے ہوئے 93روڈ ایکسیڈنٹ اور 114میڈیکل جبکہ 26 متفرق ایمرجنسیزڈیل کرنے کے علاوہ ایک آگ لگنے کے واقعہ4 بلڈنگ منہدم ہونے کے واقعات 10کرائم کالز اور 01 ڈوبنے کا واقعہ شامل ہے کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین روز میں ریسکیو 1122 اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 289 افراد کو ریسکیو کیا گیا اور اس دوران 07 افراد مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں