جے آئی ٹی 10جولائی کورپورٹ پیش کریگی،جبکہ ہم داسوڈیم کاسنگ بنیادرکھیں گے،نوازشریف

سازش کرنیوالوں میں آئندہ بھی الیکشن جیتنے کی سکت نہیں،سازشی کبھی دھاندلی،کبھی احتساب،کبھی جے آئی ٹی کے پیچھے چھپ کرمقصدحاصل کرناچاہتے ہیں،یہ بزدلی ہے،میدان میں آؤ!ہم تیارہیں، آسمان سرپراٹھانے والوں کوبتانا چاہتا ہوں ہزارمرتبہ بھی آسمان سرپراٹھاؤ ہم خدمت کاکام جاری رکھیں گے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کاجھنگ پاورپلانٹ منصوبے کی افتتاحی تقریب سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 جولائی 2017 19:05

جے آئی ٹی 10جولائی کورپورٹ پیش کریگی،جبکہ ہم داسوڈیم کاسنگ بنیادرکھیں گے،نوازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جولائی2017ء) : وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ جے آئی ٹی 10جولائی کورپورٹ جبکہ ہم داسوڈیم کاسنگ بنیادرکھیں گے،سازش کرنے والوں میں آئندہ بھی الیکشن جیتنے کی سکت نہیں،سازشی کبھی دھاندلی،کبھی احتساب،کبھی جے آئی ٹی کے پیچھے چھپ کرمقصدحاصل کرناچاہتے ہیں،یہ بزدلی ہے،میدان میں آؤ!ہم تیارہیں، آسمان سرپراٹھانے والوں کوبتاناچاہتاہوں ہزارمرتبہ بھی آسمان سرپراٹھاؤ ہم خدمت کاکام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے جھنگ میں حویلی بہادرشاہ پاورپلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 21مہینے قبل یہاں کھیت اور میدان تھے لیکن آج اتنابڑاپلانٹ لگ گیاہے۔اتنے کم عرصے میں پلانٹ کاایک سیکشن نہیں بنتا۔آج درجنوں بجلی کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے جومنصوبے لگائے ان کی بدولے 7000ہزاربجلی پیداہورہی ہے۔معمولی بات نہیں کہ پاکستان میں روشنیاں لوٹ رہی ہیں۔

جبکہ اس ملک میں اندھیروں کاراج تھا۔فیکٹریاں بندہورہی تھیں،کسانوں کے ٹیوب ویل بندہورہے تھے۔لیکن آج خوشحالی آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاحت کے شعبے میں بڑی ترقی ہوئی ہے۔ٹورازم بڑھ رہاہے۔پہاڑوں میں جگہ نہیں مل رہی۔وزیراعلیٰ بلتستان اور وزیراعظم کشمیربتارہے تھے کہ سیاحت کارش لگ گیاہے۔اس کامطلب ہے کہ لوگوں کی آمدن بڑھ گئی ہے۔

لوگ آج خرچ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کاگروتھ ریٹ 5.3فیصد تک بڑھ گیاہے۔اگلے سال ہم 7فیصدسے آگے نکل جائیں گے۔ہماراقوم سے وعدہ تھاکہ لوڈشیڈنگ کوختم کرینگے۔ہم وعدہ پوراکررہے ہیں۔رہی سہی کسراگلے چندماہ میں پوری کردینگے۔قوم کوپوچھناچاہیے کہ بجلی بحران کیوں پیداکیا؟15سالہ مجرمانہ اور نالائقی اور غفلت کی وجہ سے اندھیرے پھیل گئے۔

نوازشریف نے کہاکہ مخالفین کویہی تکلیف ہے کہ پاکستان کے اندرموٹرویزبن رہی ہیں،ملک ترقی کیوں کررہاہے؟شہبازشریف،شاہدخاقان عباسی اور خواجہ آصف کی منصوبے مکمل کرنے پرتعریف کی۔کچھ روزقبل ہم نے ساہیوال میں کوئلے سے بجلی پیداکرنے والے پلانٹ کاافتتاح کیا۔جس سے 1320میگاواٹ بجلی پیداہورہی ہے۔بھکھی کاافتتاح کرچکے ہیں۔اب بلوکی منصوبے کی باری پھرکراچی میں پورٹ قاسم کی باری ہے۔

یہ بہت بڑی قوم کی خدمت ہے۔کسی بھی ملک میں بجلی بنیادی کردارہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے بجلی کابحران پیداکیاان کاکڑااحتساب ہوناچاہیے۔وزیراعظم نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کاذمہ دارڈکٹیٹربھی شامل ہے جوملک سے باہرہے،وہ بھی شامل ہیں جوباتیں کررہے ہیں کہ نوازشریف کیسے بجلی پیداکریں گے؟ترقی کی مخالف سیاسی جماعتوں کی توکمی نہیں ۔

بجلی پیدانہیں کررہے بلکہ بجلی سستی بھی کررہے ہیں۔بجلی سستی ہوگی توانڈسٹری، کسان، کاشتکار اور لوگوں کوفائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نظام کوعزم کیساتھ چلایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 10جولائی تین دن کے بعد ، انہوں نے مخاطب کیاکہ جے آئی ٹی کوتوآپ جانتے ہیں ۔جے آئی ٹی 10جولائی کورپورٹ پیش کرے گی اسی 10جولائی کوداسوپاورپلانٹ کاسنگ بنیادرکھاجارہاہے۔

منصوبے سے 4500میگاواٹ بجلی پیداہوگی۔بھاشاڈیم تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔یہ منگلااور تربیلاسے بھی بڑاڈیم ہے۔نوازشریف نے کہا کہ ملک میں جن لوگوں نے ہمیں روکنے کیلئے آسمان سرپراٹھارکھاہے میں ان کوبتاناچاہتاہوں کہ آپ ہزارمرتبہ بھی آسمان سرپراٹھائیں لیکن ہم اپناخدمت کاکام جاری رکھیں گے۔سٹاک مارکیٹ اوپرجارہی تھی لیکن لیکن موجودہ سیاسی حالات کے باعث تیزی سے نیچے آئی۔

انہوں نے مخالفین کوللکارتے ہوئے کہاکہ پچھلے چار سالوں میں مسلم لیگ ن سے آپ نے ایک بارنہیں ،دوبارنہیں باربارشکست کھائی ہے۔آئندہ بھی شکست کھائیں گے۔آپ صرف سازش کرتے ہیں الیکشن جیتنے کی سکت نہیں ہے۔کبھی آپ دھاندلی کی آڑمیں سازش کرتے ہیں،کبھی جے آئی ٹی کے پیچھے چھپتے ہیں،کبھی احتساب کی آڑ میں سازش کرتے ہیں۔آپ ان چیزوں کے پیچھے چھپ کراپنامقصد حاصل کرناچاہتے ہیں یہ بزدلی ہے، میدان میں آؤ، جب کہوگے ہم میدان میں آنے کیلئے تیارہیں۔

ہمارے پاس توعوام کیلئے بڑے منصوبے ہیں۔دیہاتوں میں ترقی ہورہی ہے۔سڑکوں کاجال بچھایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ ،کے پی کے میں منصوبے بنارہے ہیں۔خیبرپختونخواہ میں موٹرویزبن رہی ہیں۔اسی سال افتتاح ہوگا۔سنددھ کے علاقے تھرمیں پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بارکوئلے سے منصوبے بنارہے ہیں۔سڑکیں بن رہیں،میٹروبس بن رہی ہیں۔ایک زمانہ تھا جب طلباء ویگنوں میں لٹک کرجاتے تھے۔لیکن میٹروبس کوجنگلابس کہہ کرمذاق اڑایاجاتاہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں