جولائی کو جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرائے گی ہم داسو پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، نواز شریف
کچھ ماہ قبل جس جگہ پر کھیت اور میدان تھے آج اتنا بڑا منصوبہ تیار ہوچکا ہے، اتنے کم عرصے میں کسی پاور پلانٹ کا ایک سیکشن تیار نہیں ہوسکتا، وزیراعظم ’آج انڈسٹری چل رہی ہے، کسانوں کے ٹیوب ویل چل رہے ہیں، بجلی بحران حل ہورہا ہے ،مخالفین ہزار بار آسمان سر پر اٹھا لیں ہمیں خدمت سے نہیں روک سکتے ہمارے مخالفین ہم سے الیکشن جیت نہیں سکتے صرف سازش کرتے ہیں، آپ دھرنے اور احتساب کی آڑ میں سازش کرتے ہیں، کبھی جے آئی ٹی کی آڑ میں چھپتے ہیں، ان چیزوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے میدان میں آکر مقابلہ کرو، آؤ میدان میں جب کہو گے ہم میدان میں آنے کے لیے تیار ہیں،حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کے موقع پر خطاب
جمعہ 7 جولائی 2017 20:47
(جاری ہے)
حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ‘نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’جب سے حکومت سنبھالی 7 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوچکا ہے، سیاحت اتنی بڑھ گئی ہے کہ ہوٹل کم پڑنے لگے ہیں، ملک میں آج سیاحوں کی بڑی تعداد پرفضا مقامات کی سیر کر رہی ہے جبکہ لوگوں کی آمدنی بڑھ رہی ہے۔
‘انہوں نے کہا کہ ’آج انڈسٹری چل رہی ہے، کسانوں کے ٹیوب ویل چل رہے ہیں، نئے منصوبے لوگوں کو یقین دلارہے ہیں کہ انڈسٹری لگائیں بجلی آرہی ہے، ترقی کی شرح 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے، یقین ہیکہ 7 فیصد سے بھی آگے جائیں گے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے حکومت میں آتے ہی پاور پلانٹس کی منصوبہ بندی شروع کردی، لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے جارہے ہیں، ملک میں لوڈشیڈنگ مجرمانہ غفلت کی وجہ سے بڑھی، لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں سے پوچھتا ہوں کہ ملک کو اندھیرے میں کیوں دھکیلا، جنہوں نے ملک میں اندھیرے کیے آج کہتے ہیں کہ نواز شریف کس طرح بجلی لا رہے ہیں، لیکن ہم بجلی پیدا کرکے احسان نہیں کر رہے بلکہ ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں، جبکہ مخالفین کو تکلیف ہی یہی ہے کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے۔‘وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ملکی ترقی کے مخالفین کی کمی نہیں ہے، غیر یقینی صورتحال پر اسٹاک مارکیٹ نیچے آئی، روپے کی قیمت گری لیکن ترقی روکنے والوں اور ملک کو بجلی سے محروم کرنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔‘انہوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’10 جولائی کو جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرائے گی، ہم داسو پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس سے 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، بھاشا ڈیم بھی تقریباً تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جو بجلی ہی نہیں بلکہ کاشتکاروں کے لیے پانی بھی مہیا کرے گا۔‘نواز شریف نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’مخالفین 4 سال سے جو کچھ کر رہے ہیں قوم اسے جانتی ہے، جنہوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ہزار بار آسمان سر پر اٹھا لیں ہمیں قوم کی خدمت سے نہیں روک سکتے، آپ کو یہی کام ملا ہے آپ اپنا کام کرتے رہیں ہم اپنا فرض پورا کریں گے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے مخالفین ہم سے الیکشن جیت نہیں سکتے صرف سازش کرتے ہیں، آپ دھرنے اور احتساب کی آڑ میں سازش کرتے ہیں کبھی جے آئی ٹی کی آڑ میں چھپتے ہیں، ان چیزوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے میدان میں آکر مقابلہ کرو، آؤ میدان میں جب کہو گے ہم میدان میں آنے کے لیے تیار ہیں۔‘قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے جھنگ کے قریب حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کیا۔۔متعلقہ عنوان :
جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تمام محکموں کی کارکردگی پر فوکس ہے، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کا رورل ہیلتھ سینٹر موچیوالہ کا سرپرائز دورہ
جھنگ ،غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکرکا دورہ
ڈپٹی کمشنرجھنگ کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات ، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقررکرنے بارے آگاہ ..
جھنگ،ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا