نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ پر جھنگ میں جگہ جگہ جشن،
ہزاروں کلوگرام مٹھائی تقسیم گڈ گورننس کی ۱ٓڑ میں بیڈ گورننس کی بدترین روایات کو فروغ دینے والوں کا بوریا بستر گول ہو نے پر شہریوں کا زبردست خوشی کا اظہار،کرپٹ بیوروکریٹس کا بھی احتساب کرنیکا مطالبہ
جمعہ 28 جولائی 2017 16:15
(جاری ہے)
دوسری جانب عوام الناس نے ۱ٓئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو نشان عبرت بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ کا اعلان ہو تے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ گھروں،دوکانوں، کاروباری مراکز سے باہر نکل ۱ٓ ئے۔
انہوں نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے ڈالے ، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے۔اس موقع پر حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے دفاتر میں زبردست گہما گہمی رہی اور ان جماعتوں کے عہدیداران و ممبران کا مسلم لیگ (ن) کے خلاف جوش و خروش دیدنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شریف برادران ملک میں با لعموم اور پنجاب میں بالخصوص گڈ گورننس کے بلند بانگ دعوے کر رہے تھے مگر دوسری جانب عملی طور پر گڈ گورننس کا جنازہ نکال دیا گیا۔ صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل سطح پر چن چن کر منظور نظر، کرپٹ، جونیئر، نا اہل افسران کو اہم ترین عہدوں پر نہ صرف تعینات کیا گیا بلکہ ان کرپٹ افسران کے خلاف کرپشن کی بیشمار شکایات کے باوجود انکے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہ کرنیکی پالیسی بھی اپنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کے ایما ء پر میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیںاور اربوں روپے کی تعمیراتی و ترقیاتی سکیموں میں وسیع پیمانے پر بد عنوانیاں و بے ضابطگیاں کرتے ہوئے من پسند ٹھیکیداروں اور اپنے فرنٹ مینز کو نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکو مت نے ڈسٹرکٹ زکوٰة و عشر کمیٹیوں اور بیت المال کمیٹیوں کو بھی نہیں بخشا بلکہ چن چن کر ان اداروں میں مخصوص شہرت کے حامل اپنی ہوم کیبنٹ سے تعلق رکھنے والے منظور نظر افراد کو تعینات کیا گیا جنہوں نے اپنے فرائض ایمانداری و فرض شناسی سے سر انجام دینے کی بجائے ارکان اسمبلی اور لیگی کارکنان کو نوازنے کی جانب توجہ مرکوز رکھی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال نے بھی مسلم لیگ (ن) کے چہرے سے نقاب الٹ دیا۔ بیشمار سہولیات کے باوجود مسلم لیگی ارکان اسمبلی کی بیجا مداخلت نے سرکاری اداروں کا بیڑہ غرق کردیا حتیٰ کہ تھانوں پر حملے کرکے ملزم چھڑانے والے با اثر مسلم لیگی افراد اور ارکان اسمبلی کے خلاف بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔جمعہ کے روز جماعت اسلامی کی طرف سے بھی پانامہ کیس کے تاریخ ساز فیصلے پر یوم تشکر منایا گیا جبکہ انہوں نے ۱ٓج بھی یوم عزم منانے کا اعلان کیا ہے جس میں مطالبہ کیا جائیگا کہ جن سا ڑھے چار سو سے زائد دیگر افراد کے نام بھی پانامہ لیکس میں ہیں انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لاتے ہوئے نشان عبرت بنادیاجائے۔انکا کہنا تھا کہ شریف برادران نے صرف اور صرف اپنے اہل خانہ، قریبی رشتہ داروں، عزیز و اقارب، کچن کیبنٹ کے ارکان ،دوست احباب کو نوازنے کو ترجیح دی، عوامی ریلیف کی بجائے اربوں کھربوں روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کے ساتھ ساتھ کھربوں روپے کے بلاجواز مہنگے قرضے لیکر قوم کے بچے بچے کو مقروض کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بسز جیسے مہنگے اور بلاجواز منصوبے شروع کرکے قومی خزانہ کا نا جا ئز و بے دریغ استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے لیکن نا اہل بیوروکریسی اور مسلم لیگی حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی پروردہ کرپٹ بیوروکریسی کو فوری تبدیل کیا جائے اور بے رحم احتساب کیلئے شاندار بے داغ شہرت کے حامل سپریم کورٹ و ہائی کورٹ ججز پر مشتمل نیا احتسابی ادارہ قائم کیا جائے تاکہ بے رحم احتساب کے ذریعے ملک کو کرپشن سے پاک کرکے حقیقی معنوں میں فلا حی اسلامی ریاست بنایا جاسکے۔دوسری جانب ضلع جھنگ کے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، چیئرمین ضلع کونسل، چیئرمینز میونسپل کمیٹیز،چیئرمینز ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹیز، چیئرمینز بیت المال کمیٹیز وغیرہ کا تعلق بر سر اقتدار مسلم لیگ (ن) سے ہونے کے باوجود کوئی احتجاج نظر نہیں ۱ٓیا۔متعلقہ عنوان :
جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تمام محکموں کی کارکردگی پر فوکس ہے، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کا رورل ہیلتھ سینٹر موچیوالہ کا سرپرائز دورہ
جھنگ ،غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکرکا دورہ
ڈپٹی کمشنرجھنگ کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات ، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقررکرنے بارے آگاہ ..
جھنگ،ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس