جھنگ، زائرین کی وین کو حادثہ،7افراد جاں بحق،7زخمی

جمعرات 24 دسمبر 2009 10:36

جھنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24 دسمبر 2009 ء) جھنگ میں گڑھ موڑ کے قریب زائرین کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی ،جس کےنتیجےمیں سات افرادجاں بحق اورسات زخمی ہوگئےہیں۔زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران وین ڈرائیور کو نیند آگئی جس کے باعث گڑھ موڑ کے قریب وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال جھنگ جب کہ زخمیوں کو نجی اور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں