توہم پرستی کی انتہا،جعلی پیر کے کہنے پر سنگدل چچا نے آٹھ ماہ کی بھتیجی قتل کر دی ،

بچی کے دادا سمیت 4 افراد گرفتار

منگل 10 اکتوبر 2017 12:03

توہم پرستی کی انتہا،جعلی پیر کے کہنے پر سنگدل چچا نے آٹھ ماہ کی بھتیجی قتل کر دی ،
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2017ء) جھنگ میں سنگ دل چچا نے جعلی پیر کے کہنے پر آٹھ ماہ کی ننھی پری کو قتل کردیاہے، پولیس نے بچی کے دادا سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع جھنگ میں توہم پرستی نے آٹھ ماہ کی بچی کی جان لے لی ہے، دل خراش واقعہ تھانہ اٹھارہ ہزاری ٹان کے علاقے ڈوڈو سلطان میں پیش آیا ، جہاں سنگ دل چچا نے جعلی پیر کے کہنے پر بیٹے کی خواہش کے لئے اپنی بھتیجی کو قتل کردیا۔

زرائع کے مطابق بچی کے قتل میں میاں بیوی ملوث ہے، جنہیں جعلی پیر نے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے کے بعدغسل کرنے کا مشورہ دیا، قتل کے بعد چچا نے آٹھ ماہ کی بچی کو نہر کے پاس پھینک دیا جبکہ اس کی والدہ کو گھر میں بند کردیا۔آٹھ ماہ کی ننھی بچی کی والدہ کسی طرح اپنے سسرالیوں کے چنگل سے نکل کر مقامی پولیس اسٹیشن پہنچی تو پولیس نے دادا اور چچا کی ملی بھگت سے بچی کی والدہ پر قتل کا مقدمہ درج کرادیا ، بیٹی کی اندوہناک موت کے صدمے سے چور والدہ نے سیشن کورٹ میں بچی کے چچا اور دادا سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون مرید بی بی کے مطابق میرے سسرالی جاہل اور تہمت پرست ہیں جنہوں نے پیر کے کہنے پر میری بچی قتل کی، عدالت نے خاتون کی استدعا منظور کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ کی جانب سے ہدایت ملنے پر تھانہ اٹھارہ ہزاری پولیس نے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، گرفتار کئے جانے والوں میں بچی کا دادا بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں