پی ٹی آئی کے کھلاڑی فیضان نے برطانیہ کی 40سالہ خاتون سے شادی کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 10 دسمبر 2017 00:04

پی ٹی آئی کے کھلاڑی فیضان نے برطانیہ کی 40سالہ خاتون سے شادی کر لی
جھنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 09دسمبر 2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی فیضان نے برطانیہ کی 40سالہ جولیا سے 4سالہ دوستی کے بعد شادی کر لی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے کھلاڑی فیضان نے قائد کا جملہ کہ اللہ نے انسان کے ہاتھ میں صرف نیت اور کوشش دی ہے کو اس طرح پلے سے باندھا کہ برطانیہ کی 40سالہ جولیا سے انٹرنیٹ پر دوستی اور پھر اس کو ایسے نبھایا کہ یہی دوستی 4سال بعد محبت میں بدل گئی آخر کار فیضان کی کوششیں رنگ لائیں اور جولیا سب کچھ چھوڑ کر فیضان سے شادی کرنے پاکستان آ گئی ۔

جولیا فیضان کے شہر جھنگ پہنچی تو فیضان کی خوشی کی انتہا نہ رہی ۔آخر کار 20سالہ فیضان محبت کے ہاتھوں مغلوب ہو کر اپنے سے دو گنی عمر کی جولیا سے رشتہ ازدواج میں بندھ گیا او موقع پر دونوں میاں بیوی خاصے خوش تھے اس موقع پر جولیا کا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ بہت اچھے ہیں اور اکو یہاں آکر یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے وہ اپنے دوسرے گھر آگئی ہے۔ویڈیو دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں