جھنگ: ایف آئی اے نے فحش فلمیں بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا

اتوار 28 جنوری 2018 13:20

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کے شہر اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی گئی تھی جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم کا نام تیمور مقصود ہے، جو فحش فلمیں بنانے اور ان کی فروخت میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں