بچوں کی نا زیبا وڈیو بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

اتوار 28 جنوری 2018 15:13

بچوں کی نا زیبا وڈیو بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جنوری2018ء):ایف آئی اے نے  بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں چھاپہ مار کر بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران تیمور مقصود نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا مواد اور دیگر غیرقانونی سامان بھی برآمد ہوا ہے۔تیمور مقصور سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں