ایف آئی ا ے نے انٹرپول کی شکایت پر جھنگ میں کارروائی کرکے فحش فلمیں بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزم فحش فلمیں بنانے اور ان کی فروخت میں ملوث تھا،ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف کرلیا ہے،مزید تفتیش جاری پولیس نے اقبال ٹائون میں کریک ڈائون کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھانے کے الزام میں 8کیفے مالکان کو گرفتار کرلیا

اتوار 28 جنوری 2018 16:10

لاہور/جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2018ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر پنجاب کے ضلع جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاجبکہ پولیس نے ایک کارروائی میں لاہور کے علاقہ اقبال ٹائون میں نیٹ کیفوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھانے کے الزام میں 8کیفے مالکان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کے شہر اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی گئی تھی جس کی بنا ء پر جھنگ میں کارروائی عمل میں لائی گئی ۔گرفتار کیے گئے ملزم کا نام تیمور مقصود ہے، جو فحش فلمیں بنانے اور ان کی فروخت میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

علاوہ ازیںپولیس نے اقبال ٹائون کے علاقہ مون مارکیٹ میں قائم نیٹ کیفوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 8 کیفے مالکان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں سے ایل سی ڈیز، کمیپوٹر اور بڑی تعداد میں نیٹ ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں پر کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھائی جاتی تھیں جس کی شکایت اہل علاقہ نے پولیس کو کی تھی۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں