ایک اور بغاوت، سابق وفاقی وزیر نے ن لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا
راہیں جدا کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے ن لیگ کی جانب سے دیا گیا ٹکٹ واپس کر دیا، سابق وفاقی وزیر کو ن لیگ کی جانب سے جھنگ سے انتخاب لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا
محمد علی ہفتہ 23 جون 2018 21:30
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصل آباد کے حلقوں این اے 106 سے رانا ثنااللہ اور این اے 108 سے عابد شیر علی الیکشن لڑیں گے جب کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے امیدوار ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز لاہور کے حلقہ این اے 124 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 146 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور اور صوبائی نشست پی پی 73 لاہور سے بھی انتخابات میں حصہ لیں گی۔اعلامیے کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال این اے 78 نارووال اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر این اے 81 گوجرانوالہ سے میدان میں اتریں گے۔ذرائع کے مطابق این اے 123 سے ملک ریاض، این اے 125 سے ملک پرویز اور این اے 126 سے مہر اشتیاق امیدوار ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ این اے 128 پر روحیل اصغر، این اے 129 پر سہیل شوکت بٹ، این اے 130 پر خواجہ احمد حسان، این اے 132 سے شہبازشریف اور این اے 133 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میدان میں اتریں گے جب کہ این اے 134 سے رانا مبشر، این اے 135 سے سیف الملوک کھوکھر اور این اے 136 سے افضل کھوکھر الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق این اے 133 میں زعیم قادری کی ناراضی کے بعد این اے 125 پر بھی تنازع سامنے آگیا ہے اور بلال یاسین نے اس نشست پر الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بلال یاسین کا کہنا ہے کہ این اے 125 پر مریم نواز کے نہ آنے پر میرا حق ہے، مریم نواز این اے 125 میں ہوتیں تو پھر پی پی150 میں جاتا لیکن لندن جانے سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز سے میری بات طے ہوچکی تھی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت این اے 125 میں پرویز ملک کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے لیکن حلقہ این اے 125 سے پرویز ملک بھی امیدوار ہیں اور وہ صوبائی حلقے پی پی 150 پر بھی بلال یاسین کے ساتھ الیکشن کے لیے تیار نہیں۔متعلقہ عنوان :
جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کا اجلاس
پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی ضلع جھنگ کا انعقاد کیا ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تمام محکموں کی کارکردگی پر فوکس ہے، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی کا دورہ
ڈپٹی کمشنر کی ریونیو افسران و سٹاف سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کا رورل ہیلتھ سینٹر موچیوالہ کا سرپرائز دورہ
جھنگ ،غیر قانونی ایل پی جی گیس ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکرکا دورہ
ڈپٹی کمشنرجھنگ کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے ملاقات ، حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت مقررکرنے بارے آگاہ ..
جھنگ،ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں جاری
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن