مخالفین سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ،ْ مولانا معاویہ اعظم طارق

مخالفین کی طرف سے ہمارے خلاف عدالتوں میں پٹیشن در پٹیشن دائر کرنا ان کی سیاسی شکست ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جون 2018 23:29

مخالفین سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ،ْ مولانا معاویہ اعظم طارق
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما اور پی پی 115 جھنگ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا معاویہ اعظم طارق نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین سیاسی میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ، مخالفین کی طرف سے ہمارے خلاف عدالتوں میں پٹیشن در پٹیشن دائر کرنا ان کی سیاسی شکست ہے ۔ایپلٹ ٹربیونل لاہور میں پی پی 115 سے مخالف امیدواروں کی جانب سیکاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراضات مسترد ہونے کے بعد کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں مرحوم ممبر قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے صاحبزادے اور اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا معاویہ اعظم نے کہا کہ کارکن اپنی تمام تر توجہ الیکشن کمپئین پر مرکوز رکھیں ،ایک طبقہ ہے جو صرف اور صرف ہمارے ووٹرز کو ذہنی طور پر الجھانے اور الیکشن کمپیئن سے دور رکھنے کے لئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت عدالتوں میں پٹیشنز دائر کر رہا ہے لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ مخالفین کو عدالتوں میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور الیکشن میں بھی انہیں شکست ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات پر بھی مخالفین کے اعتراضات ایک دو روز میں مسترد ہو جائیں گے اور وہ بھی عدالت سے سرخرو ہوں گے ،مخالفین کو اگر اپنی کامیابی کا اتنا ہی یقین ہے تو وہ پھر سیاسی میدان میں آ کر ہمارا مقابلہ کرے ،انہیں جھنگ میں اپنی سیاسی حیثیت کا پتا چل جائے گا ۔مولانا محمد معاویہ اعظم نے کہا کہ ہمارے دوست اور کارکن جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگنڈے میں الجھنے کی بجائے اپنی الیکشن مہم کو تیز کریں ،دعائیں کرتے رہیں لیکن الیکشن مہم میں کوئی کمزوروی نہیں آنی چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ میں جھنگ میں واحد شخص ہوں جس نے اپنے کسی بھی مخالف کے خلاف کوئی پٹیشن دائر نہیں کی جبکہ ہمارے مخالفین اپنی واضح شکست کو دیکھتے ہوئے ہمارے خلاف جھوٹی پٹیشنز کے ڈھیر لگا رکھے ہیں ،یہ وہ طبقہ ہے جو میدان میں ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتا ،انشا اللہ 25 جولائی کو انہیں شکست فاش ہو گی جبکہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے حوالے سے بھی اپیلٹ ٹربیونل سے اچھی خبر سامنے آئے گی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں