25جولائی کوالیکشن میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی،عمران خان

لوگ رشتے داریوں بالاترہوکرووٹ دیں، ملتان میں میٹروکمیشن بنانے کیلئے بنائی گئی، وزیراعظم خود کوبادشاہ سمجھتا ہے،اقتدارمیں آکرغریبوں کوگھربنا کردیں گے،مہنگائی کوقابو کرکے دکھائیں گے۔جھنگ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 جولائی 2018 19:10

25جولائی کوالیکشن میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی،عمران خان
جھنگ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 25 جولائی کوالیکشن میں تحریک انصاف ہی کامیابی حاصل کرے گی،لوگ رشتےداریوں بالاترہوکرووٹ دیں،ملتان میں میٹرو کمیشن بنانے کےلیے بنائی گئی،وزیراعظم خود کوبادشاہ سمجھتا ہے،اقتدار میں جھنگ والوں کوگھر بنا کردیں گے۔انہوں نے آج جھنگ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی دنیا میں تصور بھی نہیں ہے کہ وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کسی علاقے میں جائے اور کہے کہ میں نے اسپتال دے دیا، یونیورسٹی دے دی۔

یہ بادشاہت صرف پاکستان میں ہے۔ جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتاکہ پسند نہ پسند کے فیصلے کیے جائیں۔ جمہوریت میں بادشاہت نہیں ادارے اور نظام چلتا ہے۔ اللہ نے اگر25 جولائی کامیابی دی توفرق یہ ہوگا کہ ایک بہترین بلدیاتی نظام لیکر آئیں گے۔

(جاری ہے)

مغرب میں وسائل اوپر سے نیچے کی طرف جاتے ہیں۔یہ صرف تیسری دنیا کے ممالک میں ہوتا کہ جوبھی وزیراعظم بنتا ہے وہ خود کوبادشاہ بنا لیتا ہے۔

مغرب کے بلدیاتی ادارے ہم سے آگے ہیں۔ملتان میں میٹروبس پر60 ارب خرچ کیے گئے۔ ملتان کی میٹرو خسارے کا باعث بن رہی ہے، خالی بسیں چل رہی ہیں۔ ملتان میں میٹرو کمیشن بنانے کےلیے بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کی گرتی ہے تومہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ لوگ رشتےداریوں،خاندان اور برادریوں سے بالاتر ہوکر ووٹ دیں۔

25 کوالیکشن میں تحریک انصاف ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ ہماری حکومت آئی تو مہنگائی روک کر دکھائیں گے۔ اقتدار ملاتو پولیس اور ادارو ں کوٹھیک کروں گا۔ غریبوں کوگھر بنا کر دیں گے، مہنگائی اور روپے کی قدر کوقابو کرکے دکھائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں پولیس کا مثالی نظام قائم کیا ہے۔ کےپی میں پولیس کوغیرسیاسی کرنے سے عوامی شکایات میں کمی آئی۔

شہبازشریف نے پولیس کے ذریعے لوگوں کو قتل کرایا۔ ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کوسامنے کھڑے ہوکرگولیاں ماری گئیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب کا آدھا ترقیاتی بجٹ لاہورپرخرچ ہوتا ہے۔ لاہورمیں بھی وہاں بجٹ خرچ کیا جاتا ہے جہاں کمیشن بنانے کی گنجائش ہو۔لاہورکے بادشاہوں کوکیا پتا کہ جھنگ والوں کی کیا ضرورتیں ہیں۔ جھنگ والوں کوگھر بنا کردیں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں