ہا لینڈ میں گستا خانہ خاکو ں کے مقابلوں کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں

اتوار 26 اگست 2018 23:10

جھنگ۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2018ء)ہا لینڈ میں نبی کریم ﷺ کے گستا خانہ خاکو ں کے مقابلہ جات کے بل کی اجازت پر جھنگ میں مختلف مذہبی جماعتوں اور شہریوں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں، تفصیلات کے مطابق جھنگ اور اس کے گر دو نواح میں ہا لینڈ میں نبی کریم ﷺکے گستا خانہ خاکو ں کے مقابلہ جات کے بل کی اجازت پر مذہبی جماعتوں اور شہریوں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں، ریلیاں چک نمبر 476 ورکاں ،موضع باغ ،نانک سر سمیت دیگر علاقوں سے نکالی گئیں .شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھ رکھے تھے جن پر مذمتی تحریریں درج تھیں اس موقع پر مقررین نے حکومت نے ہالینڈ کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر نے کا مطالبہ کیا اور فضا لبیک یا رسول اللہ ؤ کے نعروں سے گونجتی رہی�

(جاری ہے)

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں