پولیو جیسی موذی مرض سے بچائو کیلئے حکو مت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر

جمعرات 20 ستمبر 2018 00:20

جھنگ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرحافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ پولیو جیسی موذی مرض سے بچائو کیلئے حکو مت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ضلع بھر میں پولیو مہم 24تا 28ستمبرتک جاری رہیگی۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیو قطرے پلانے کے لئے تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے انسداد پولیو کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات بارے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد یونس رشید ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر حبیب احمد بٹراور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس مکمل کروائیں۔اس ضمن میں والدین کو چاہیے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

(جاری ہے)

انہوں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو سے بچائو کے لئے آگاہی مہم کے سلسلہ میں چوکوں، بازاروں اور دیگر پبلک مقا مات پر بینرز آویزاں کئے جائیں۔

سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ پولیو مہم کے دورام ضلع پھر کی 85یونین کونسلز کیلئے 217ایریا منیجر اور 955موبلائزرز سمیت دیگر سٹاف مقرر کیا گیا ہے۔پولیو مہم کیلئے 5لاکھ52ہزار6سو سے زائد بچوں کو پولیو ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں