معذور افراد کی بحالی، مستحق طلباء و طالبات میں وظائف ،خواجہ سرائوں کی مالی امداد اور ضرورت مندوں میں بلا سودقرضے کی فراہمی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

جھنگ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں معذور افراد کی بحالی، مستحق طلباء و طالبات میں وظائف ،خواجہ سرائوں کی مالی امداد اور ضرورت مندوں میں بلا سودقرضے کی فراہمی کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت غریب ،بیوہ، نادار اور معذورافراد کی بحالی سمیت مستحق طلباء و طالبات کیلئے مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اس ضمن میں معاشرے کے فلاحی کاموں میں سماجی تنظیموں کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں ۔

چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی ریاض عشرت بھٹی نے کہا کہ غریب ، ناداراور مستحقین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جن کی فلاح و بہبود اور بحالی کیلئے رضاکارانہ طورپر خدمات سرانجام دینے سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کونسل برائے رفاہی ادارہ جات کے توسط سے اخوت فائونڈیشن کے رضا کاروں میں حسن کارکردگی ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں