خاتون ٹیچر نے ٹیسٹ نامکمل ہونے پر بچی کا بازو توڑ ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ نومبر 00:26

خاتون ٹیچر نے ٹیسٹ نامکمل ہونے پر بچی کا بازو توڑ ڈالا
شور کوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 نومبر 2018ء) :خاتون ٹیچر آمنہ نے ٹیسٹ نامکمل ہونے پر معصومہ شبیر کا بازو توڑ ڈالا، بچی اسپتال پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فورٹ گرامر ایلیمینٹری سکول جھنگ روڈ شور کوٹ سٹی میں پیش آیا۔بچی معصومہ ،استانی کی بے رحمی کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

بچی معصومہ شبیر کو ٹیسٹ نامکمل ہونے پر استانی نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کیا ،بچی چیختی چلاتی رہی مگر استانی آمنہ کو رحم نہ آیا ۔

اس نے بچی کو چھڑی سے اس قدر زور کی ضرب لگائی کہ بچی کا باو ٹوٹ گیا۔جس پر بچی درد سے بلبلا اٹھی۔بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔دوسری جانب بچی کے لواحقین نے حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت کی وزارت تعلیم ے مطابق بچوں پر تشدد جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments