حکومت تمام شعبوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس

جمعہ 30 نومبر 2018 17:46

حکومت تمام شعبوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس
جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2018ء) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مشیر وزیر اعلی پنجاب نواب فیصل حیات خان جبوانہ کے ہمراہ تریموں ہیڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے تریموں بیراج کا معائنہ کیا اور متعدد علاقائی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ حکومت پنجاب دور دراز علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام شعبوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے اور انشاء اللہ عوام جلد ہی تبدیلی محسوس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں ہر شعبہ کیلئے یکساں پالیسی نافذ کی جائیگی تاکہ تمام علاقوں کی میں یکساں ترقی ہو اور دور دراز علاقوں کی عوام میں پائے جانے والا احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب نواب فیصل حیات خان جبوانہ نے کہا کہ ضلع جھنگ کی ترقی میرا مشن ہے اور وہ اس علاقے کی خوشحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں