ریسکیو1122 جھنگ کو نومبر میں24ہزار983 کالز موصول، 2 ہزار 224 ایمرجنسی ، 7 ہزار 408 معلوماتی ، 139رانگ کالز ، 15ہزار212 دیگر کالیں شامل

منگل 4 دسمبر 2018 19:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین کی زیر صدارت ایک اجلاس ہواجس میں ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میںجھنگ سمیت دیگر تحصیلوں کے انچارج اور متعلقہ افسران بھی شریک تھے جنہوں نے ونگ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین نے کارکردگی کے حوالہ سے بتایا کہ ماہ نومبرکے دوران24ہزار983کالز موصول ہوئیں جن میں2ہزار224ایمرجنسی،7ہزار408معلوماتی،139رونگ کالز جبکہ 15ہزار212دیگر کالیں تھیں۔

اس ضمن میں ریسکیو 1122نے ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں566روڈ ایکسیڈنٹ ،1368 میڈیکل ایمرجنسی575 افراد کو پیشہ وارانہ تربیت کی بدولت موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 22آگ لگنے کے واقعات 55کرائم کالز اور211متفرق واقعات سمیت ایک ڈوبنے کے واقعہ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ریسکیو 1122کی روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج74.13کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج فیصد رہی6.43اس کے علاوہ فائر ایمرجنسیز پر ریسپونڈ ٹائم 4.75فیصد رہا۔

ڈی او ایمرجنسی نے مزید بتایا کہ 1696لوگوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال شفٹ کیاگیاجبکہ72لوگ مختلف حادثات میں اپنی جان کی بازی ہارگئے ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصدایمرجنسی ریسپانس ٹائم کو بہتر ،ہمہ وقت تیاری اور خامیوں کو دور کرکے کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ریسکیور جوان اور ریسکیومحافظین کسی بھی نا گہانی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ملکی قوانین کی پابندی اور بر وقت کال ہی بروقت مدد کی ضامن ہے لہٰذا شہری صرف ایمر جنسی کی صورت میں ہی 1122 پر کال کریں تاکہ کسی بھی مصیبت زدہ شخص کو بر وقت مدد فراہم کی جا سکے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں