جھنگ، تریمو ہیڈ ورکس میں پھنسی ہوئی لاوارث نعش نکال لی گئی

منگل 4 دسمبر 2018 19:10

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) تریمو ہیڈ ورکس میں پھنسی ہوئی لاوارث نعش ریسکیو 1122نے نکال لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کچھ دیہاتیوں نے تریمو ہیڈ کے گیٹ نمبر 2 پر پھنسی ہوئی نعش دیکھی اور ریسکیو1122کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

ریسکیو سٹاف نے آ کر نعش کو دریا سے نکالا اور اُسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ نعش بہت پُرانی اور خراب ہو چکی تھی۔ تاحال نعش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں